سانحہ یوحنا آباد مقدمہ کے ملزم اسلم پرویز سہوترا کی ضمانت خارج

سانحہ یوحنا آباد مقدمہ کے ملزم اسلم پرویز سہوترا کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے مقدمہ کے ملزم اسلم پرویز سہوترا کی ضمانت خارج کر دی، جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ملزم کو بلاجواز مقدمے میں ملوث کیا، ملزم موقع پر موجود نہیں تھا، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلم پرویز سہوترا پر دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلانے کے لئے ہجوم کو اشتعال الزام ہے، ویڈیوز، گواہوں اور تفتیش میں ملزم پر الزام ثابت ہوا ہے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔

سانحہ یوحنا آباد

مزید : علاقائی