پی ایچ اے ایکٹ 2012ء کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

پی ایچ اے ایکٹ 2012ء کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پی ایچ اے ایکٹ 2012ء کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست پرمدعا علیہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست میں پی ایچ اے ایکٹ 2012کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ایچ اے ایکٹ2012کو نافذکرنے کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔ لیکن حکومت نے اس حوالے سے اپنے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ایکٹ نافذ کرنا غیر قانونی ہے اس لیے اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پی ایچ اے

مزید : علاقائی