سلمان تاثیر کی برسی پر شمع روشن کرنیوالے افراد پر حملہ کے مجرم ممتاز سندھو کو 5سال قید‘ 15ہزارروپے جرمانے کی سزا

سلمان تاثیر کی برسی پر شمع روشن کرنیوالے افراد پر حملہ کے مجرم ممتاز سندھو ...

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لبرٹی چوک میں سلمان تاثیر کی برسی پر شمع روشن کرنے والے افراد پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم ممتاز سندھو کو 5سال قید اور 15ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ گلبرگ پولیس نے 2015ء میں ملزم ممتاز سندھوکے خلاف چالان پیش کیا ، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مین لیبرٹی چوک میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکی برسی کے موقع پر شمع روشن کرنے والے افراد پر حملہ کیا جس پر اسے گلبرگ پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا تھا۔ چالان عدالت میں آنے پرڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل وقاربھٹی نے ملزم کے خلاف گواہ پیش کئے۔عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کے بیانات اور وکلا کی بحث کے بعد مجرم ممتاز سندھو پر جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 15ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس مجرم کوجیل لے گئی۔

مزید : علاقائی