عدالت نے وطین ٹیلی کام کو سیلز ٹیکس وصولی کے بھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کر دیا

عدالت نے وطین ٹیلی کام کو سیلز ٹیکس وصولی کے بھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کر دیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے وطین ٹیلی کام کو سواراب روپے کے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے بھجوائے گئے نوٹسز کومعطل کردیا ہے ۔جبکہ فریقین کو 2فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے درخواست میں اعتراض اٹھایا کہ پنجاب ریونیواتھارٹی کو ٹیلی کام سروسزپر سیل ٹیکس کی وصولی کا کوئی اختیار نہیں۔ پنجاب ریونیواتھارٹی نے درخواست گزار کمپنی کو نوٹس بھجوا کر اپنے اختیارات سے 160تجاوز کیا۔لہذا پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 2فروری تک ملتوی کر دی جبکہ کمپنی کو بھجوائے گئے نوٹسز پر عمل درآمد تاحکم ثانی معطل کر دیا160۔

وصولی اختیار

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...