خورشید شاہ کا عدالت عظمی سے پانامہ لیکس پر جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ

خورشید شاہ کا عدالت عظمی سے پانامہ لیکس پر جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نے عدالت عظمی سے پانامہ لیکس پر جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی جذباتی تقاریر سے اسے فائدہ نہیں نقصان ہوسکتا ہے ، دنیا میں تاثر جارہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ایک ریاست کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں، ہم سسٹم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے نواز شریف ہمارے بھی وزیراعظم ہیں ، اپوزیشن ان کے خلاف تحریک استحقاق کے معاملے پر اپنے موقف میں کسی قسم کی لچک پیدا نہیں کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عدلیہ کو پاناما لیکس کیس پر جلد ازجلد فیصلہ کرنا چاہئے فیصلہ چاہیے کسی کے بھی حق میں کردینا چاہئے ۔خورشید شاہ نے واضح کیا کہ نواز شریف ہمارے وزیراعظم ہیں تاہم دنیا میں تاثر جارہا ہے کہ وزیراعظم ایک ریاست کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔جرمنی سے بھی مریم نواز سے متعلق کچھ دستاویزات سامنے آ گئی ہیں حکومت میں یقیناًتشویش ہے۔ حکومتی جذباتی تقاریر کی جارہی ہیں اس سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔

خورشید شاہ کا مطالبہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...