،کیلیفورنیا ، خاتون مسجد کے دروازوں کے ہینڈلوں کیساتھ سور کا گوشت لٹکا گئی

،کیلیفورنیا ، خاتون مسجد کے دروازوں کے ہینڈلوں کیساتھ سور کا گوشت لٹکا گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایسی ہی ایک شرپسند عورت نے میں ایسی حرکت کر دی کہ ہر مسلمان سیخ پا ہو جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے شہر ڈیوس میں واقع ’اسلامک سنٹر‘ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسجد کے باہر آتی ہے اور دروازوں کے ساتھ سو191ر کے گوشت کے ٹکڑے لٹکانے شروع کر دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ کئی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالتی ہے۔ پھر جیب سے چاقو نما کوئی اوزار نکال کر باہر کھڑی تین سائیکلوں کے ٹائر پنکچر کرتی ہے اور ان کی گدیاں پھاڑ ڈالتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عورت نے مسجد کی 6کھڑکیوں کے شیشے توڑے جس سے ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ اس نے سو191ر کا کچا گوشت کئی کمروں کے دروازوں کے ہینڈلز کے ساتھ لٹکایا۔ وہ صبح 4بجے وہاں آئی تھی جب اسے دیکھنے والا کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ چنانچہ اس نے پورے اطمینان سے واردات کی اور چلتی بنی۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون کی عمر 25سے 35سال کے درمیان تھی، قد درمیانہ اور وزن تقریباً75کلوگرام تھا۔ رپورٹ کروائے جانے پر پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -