بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا گیا ، مقبوضہ وادی میں جھڑپیں ، ایک مجاہد شہید ، 2فوجی واصل جہنم

بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا گیا ، مقبوضہ وادی میں جھڑپیں ، ایک ...

 سری نگر ( اے این این ) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا ٗکشمیرمیں یوم سیاہ کا دن منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکارکے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا ٗ یوم سیاہ منانے کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی ٗ وادی میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریو ں پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری رہا،فرضی جھڑپ میں نوجوان شہید ٗ مجاہدین کی فائرنگ سے دو اہلکار واصل جہنم ٗ 3 زخمی، ایک کی حالت تشویشناک ٗ بھارتی فوج کا ایک مجاہد کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ ٗ وادی کے مختلف علاقوں میں تاحال کرفیو برقرار ٗ لوگ گھروں میں محصور ٗ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بدستور بند۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا ۔کشمیرمیں یوم سیاہ کا دن منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکارکے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی اوردنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے کشمیریوں نے بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے مقبوضہ کشمیر خاص طورپر سری نگر اور جموں کا محاصرہ کیا ۔ کشمیر کونسل یورپی یونین نے بھی کشمیر کے بارے میں اپنی 10 لاکھ دستخطی مہم کے سلسلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں ہزاروں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ،جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہاجبکہ بھارتی اہلکار مختلف علاقوں میں اچانک چھاپوں کے علاوہ سری نگر اوردیگر بڑے شہروں میں گاڑیوں اور راہ گیروں کی تلاشیاں لیتے رہے۔دوسری جانب حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک، میر شاہد سلیم، حکیم عبدالرشید، مفتی ناصر الاسلام، فاروق احمد توحیدی، فریدہ بہن جی اور فیروز احمد خان نے سری نگر میں اپنے بیانات میں انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ وادی میں لوگوں کو سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ منانے کی آڑ میں کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق ہر سال سلب کرلیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسزکے ہاتھوں مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہونے والے عوامی انتفادہ کو200 دن پورے ہوگئے ۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرضی جھڑپ میں ایک نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ مجاہدین کی جوابی کارروائی سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ہندواڑہ پولیس نے دعوی کیا کہ انہو ں نے ایک مطلوب مجاہد کو گرفتار کیا ۔ ہندواڑہ پولیس نے بدھ کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فروٹ منڈی ہندوارہ کے قریب ناکہ لگایا جس کے دوران ایک مطلوب جنگجوعاشق احمدعرف ابو حیدر کو حراست میں لیا۔اسکی طویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارجنگجو کئی جنگجویانہ سرگرمیو ں میں ملوث رہا ہے ۔ دوسری جانب وادی بھر میں 2016 کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے دوران شہادتوں پر بحث ہورہی ہے۔بزرگ علیحد گی پسند لیڈر اور حریت کانفر نس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے اس ضمن میں کہا کہ اقوام متحدہ ،ہندوستان اور پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اس حقیقت سے آنکھیں چرا نہیں سکتی ۔گیلانی نے مزید کہا اقوام متحدہ کی قرارداد پر دستخط کرنے کے باوجود ہندوستان کی جانب سے اٹوٹ انگ کا راگ الاپنا باعث افسوس ہے کیونکہ ہندوستان قانونی اور اخلاقی اعتبار سے کشمیریوں کو حق خود رادیت فرا ہم کرنے کا پابندہے۔حریت کانفر نس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کشمیر کی مزاحمتی تحریک کی بنیاد ہے اور 6دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی یہ حق قابل عمل اور قابل حصول ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کے ہر کونے پر پھیلے مزار شہدا کشمیریوں کے جذبات کا برملا اعلان ہیں۔حریت چیئر مین نے مزید کہاہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے بھی کشمیریوں سے حق خودرادیت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق سیکورٹی کونسل قراردادوں کی عمل آوری کو یقینی بنائے۔

بھارتی یوم جموریت یوم سیاہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...