پنجاب بار کونسل کے 2اہم عہدوں کیلئے کل الیکشن کرانے کا فیصلہ
لاہور (اے این این) پنجاب بار کونسل کے 2اہم عہدوں کے لئے کل ( ہفتہ ) 28جنوری کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بار اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں کا انتخاب ہوگااور ان دونوں عہدوں کا انتخاب ایک سال کے لئے کیا جائیگا۔ الیکشن میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان پریذائڈنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے۔پنجاب بار کونسل میں پولنگ کا وقت 11بجے سے 4بجے تک مقرر کیا گیاجس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے 75ممبران پنجاب بار حق رائے دہی استعمال کریں گے، عاصمہ جہانگیر کے اینڈیپنڈیٹ گروپ، حامد خان کے پروفیشنل گروپ میں مقابلہ ہوگا، دونوں عہدوں پر ووٹنگ کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیے جانے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد حسین چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی ممتازمصطفی کی مدت پوری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بار کونسل میں الیکشن کروائے جارہے ہیں۔