بھارت کا یوم جمہوریہ،واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ

بھارت کا یوم جمہوریہ،واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں ...

واہگہ(اے این این)بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ،واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بھارت کے 68 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے سکیورٹی حکام کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا اس موقع پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پاکستان رینجرز کے اہلکاروں کو مٹھائی کا تحفہ دیا ۔ پاکستان رینجرز کی طرف سے بھی بی ایس ایف کے اہلکاروں کو مٹھائی دی گئی ۔ مٹھائیوں کا تبادلہ ہر سال اہم مواقعوں پر جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر بہار سرحد پر بنگلہ دیش اور بھارت کے سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان بھی مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا ۔

مزید : علاقائی