واپڈا لیبرتنظیموں کے 2فروری کو ریفرنڈم کروانے کا شیڈول جاری

واپڈا لیبرتنظیموں کے 2فروری کو ریفرنڈم کروانے کا شیڈول جاری

لاہور( خبرنگار) ملک بھرمیں محکمہ واپڈاوبجلی کے ملازمین کی لیبرتنظیموں کے اگلے تین سال کیلئے 2فروری کو ریفرنڈم کروانے کا شیڈول جاری کردیاگیاہے این آئی آر سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریفرنڈم میں ملک بھر سے واپڈااور محکمہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سمیت واپڈاکے دفاترکے ایک لاکھ 50 ہزارملازمین اپناووٹ کاسٹ کریں گے اس حوالے سے آل پاکستان واپڈاالیکٹرک ورکرزیونین کے زیراہتمام اظہاریکجہتی کیلئے ایک قوم کانفرس کا انعقاد کیاگیا۔جس میں سینکڑوں ٹریڈیونین نمائندگان اورکارکنان شریک ہوئے کانفرنس کی صدارت مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا نے کی یونین کے نمائندگان جبکہ حاجی محمد یونس سنیئر نائب صدر، رانا عبدالشکور، مظفر متین، چوہدری مقصود احمد، رانا محمد رفیع، حاجی محمد لطیف، رانا محمد اکرم، ساجد کاظمی، سردار فصیح الرحمان، رانا شاہد، رانا اختر، اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ودیگر ٹریڈ یونین نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سے شرکاء نے پارا چنار میں سفاکانہ دہشت گردی سے معصوم جانوں کی المناک اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔ کانفرنس میں محنت کشوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2 فروری کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں یونین کی کامیابی پر وہ اپنے قومی ادارہ کی تعمیر وترقی اور بجلی کے صارفین کو عبادت کی طرح بہتر خدمات سرانجام دیں گے تاکہ کامیاب ہو کر کارکنوں کے بچوں کی تعلیم اور اْن کے لئے رہائش کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر