چیئرمین واپڈا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ،پن بجلی منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق

چیئرمین واپڈا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ،پن بجلی منصوبوں میں باہمی ...

لاہور (اے این این) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) سے لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل یوری فڈ کیونے واپڈا ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران واپڈا کے پانی اور پن بجلی کے منصوبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے یو ایس ایڈ کی جانب سے واپڈا کے منصوبوں میں مالی معاونت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔ واپڈا اور یو ایس ایڈ کے دیرینہ باہمی اشتراک کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں یہ تعاون مزید مستحکم ہوگا۔پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی ا ہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ یہ منصوبے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ قومی اقتصادیات کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ، امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ اُن کے لئے یہ بات اطمینان کا باعث ہے کہ پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں کی ترقی کیلئے امریکہ کی معاونت بھی شامل ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکی معاونت سے تعمیرکئے گئے منصوبے پاکستانی عوام کی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...