لاہور بھر میں بارش ‘ بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر‘متعدد فیڈر ٹرپ

لاہور بھر میں بارش ‘ بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر‘متعدد فیڈر ٹرپ

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث ترسیلی نظام گزشتہ روز بھی شدید متاثر رہا ۔ لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہروں کے کئی علاقے کئی گھنٹے تک تاریک میں ڈوبے رہے ۔ بجلی کی بندش کے ساتھ گیس کی بندش نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سارا دن ہی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث مختلف اوقات میں لیسکو کے 38 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ فیڈرز کی بحالی کے بعد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ سے گیس کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا اور بیشتر علاقوں میں گیس کی بندش کا سلسلہ سارا دن ہی جاری رہا ۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : صفحہ آخر