منشیات کے 13سمگلروں کی ضمانتیں خارج

منشیات کے 13سمگلروں کی ضمانتیں خارج

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے 13سمگلروں کی ضمانتیں خارج کر دیں، جسٹس وقاص رؤف مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزم حق نواز، وقاص، محمد ادریس ، ملزم اعجاز یوسف، جمشید، شاہد، آفتاب، ملزم شفیق، بابر، نوید اور دیگر کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے منشیات کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیا ہے۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل رانا شفیق اور نذہت بشیر نے موقف اختیار کیا کہ یہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، منشیات موقع پر برآمد ہوئیں۔

مزید : صفحہ آخر