خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پھر سماعت31جنوری تک ملتوی

خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پھر سماعت31جنوری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے مسلم لیگ (ن )کے راہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پرالیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن)کے راہنما کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت31جنوری تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے دلائل میں دعوی کیا کہ خواجہ حسان چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے سے پہلے سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے خواجہ حسان اور الیکشن کمیشن کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت31جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...