نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی فیاض وڑائچ کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج

نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی فیاض وڑائچ کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر فیاض وڑائچ کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کر دی، جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی وی کے ملازم امجد علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی فیاض وڑائچ کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، فیاض وڑائچ نیوز ایڈیٹر بن کر اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -