ہائیکورٹ کے 19پرائیویٹ سیکرٹریز کو بطور سینئر سیکرٹری ترقی دینے کا فیصلہ

ہائیکورٹ کے 19پرائیویٹ سیکرٹریز کو بطور سینئر سیکرٹری ترقی دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے 19پرائیویٹ سیکرٹریز کو ٹائم سکیل پالیسی کے تحت بطور سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پروموشن کمیٹی نے سفارشات چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو بھجوا دی ہیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پروموشن کمیٹی نے گریڈ 18میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکرٹریز کو گریڈ 19میں بطور سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ترقی دینے کی سفارش کی، لاہور ہائیکورٹ کے جن افسروں کو ترقی دی جا رہی ہے ان میں پرائیویٹ سیکرٹری عامر خلیق چشتی، اظہر رضا، شہزاد گل، مظہر جاوید بھٹی، مقصود احمد، افتخار احمد، عبادالرحمان، محمد اشفاق کھوکھر، خالد محمود، محمد خرم، منظور احمد، سید زاہد حسین، عبدالحمید، افضال فضل کھوکھر، سید فیض الحسن، محمد شفیق اور عبدالوحید سمیت دیگر شامل ہیں، یہ افسران 2002ء میں لاہور ہائیکورٹ میں بھرتی ہوئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -