ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیاں اورسکیل کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیاں اورسکیل کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگارخصوصی )ماتحت عدالتوں کے ججوں کی محکمانہ ترقیاں اورسکیلز کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ،اس سلسلے میں معاملات کی منظوری کے لئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے28جنوری کو عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاہے۔اجلاس میں جسٹس شاہد حمید ڈار،جسٹس محمد یاورعلی،جسٹس محمد انوارالحق ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان سمیت انتظامی کمیٹی کے دیگر ممبرججز شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کیاجلاس میں ضلعی عدالتوں کے ججز کی محکمانہ ترقی اوراپ گریڈیشن پرغورہوگا، منظوری کے بعد پنجاب بھر کے تمام جوڈیشل افسروں کے سکیلوں کو ایک درجہ اپ گریڈ کیا جائے گا۔سول ججز کی گریڈ 18،کنفرم سول ججز کی گریڈ 19میں اپ گریڈیشن ہوگی۔سینئر سول ججز کی گریڈ 20 ،ایڈیشنل سیشن ججز کی گریڈ 21 میں اپ گریڈیشن ہوگی اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو گریڈ اکیس سے22 میں اپ گریڈکیاجائے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...