سابق کلکٹرقصور، تحصیلدارسمیت 9ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

سابق کلکٹرقصور، تحصیلدارسمیت 9ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی 12سو پانچ کنال سرکاری اراضی پرائیویٹ شخص کے نام منتقل کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایڈیشنل کلکٹرقصورعامرعقیق ، تحصیلدار شہباز علی سمیت 9ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ملزمان سابق ایڈیشنل کلکٹرقصورعامرعقیق، سابق ایم این اے منورمنج ، کے بیٹے سلمان منج ، محمد اسلم، تحصیل دارشہبازعلی ،گردوار عارف علی ، پٹواری پرویز اورعبدالجلیل، بریگیڈئرریٹائرڈ ابراہیم خالد اورعبدالریاض کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل پنجاب عبدالصمد نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایڈیشنل کلکٹرقصورنے ساتھیوں سے ملکر 12سوکنال سرکاری اراضی اپنے فرنٹ مین محمد اسلم کے نام منتقل کی۔ٹھوش شواہد پر مقدمہ درج کیاگیا اورسرکاری زمین کا انتقال منسوخ کیاگیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیش میں ملزمان قصوروار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...