لیکچرارزکے کنٹریکٹ الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع

لیکچرارزکے کنٹریکٹ الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے مستقل ہونے والے کنٹریکٹ لیکچرارز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاونس کی کٹوتی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں 17مارچ تک توسیع کر دی ہے۔درخواست گزار ظفر مقبول خان وغیرہ کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ سے مستقل ہونیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے ہونے والی کٹوتیاں غیر قانونی قرار دے رکھی ہیں لہذا عدالت حکومت کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے کنٹریکٹ لیکچرارز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاونس کی کٹوتی روکنے کے جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -