سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سزائے موت عمر قید میں تبدیل

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔ اپیل کنندہ امتیاز احمد کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 2010 میں اکرم کے قتل کا مقدمہ درج ہوا، اپیل کنندہ اس وقت جائے وقوعہ پرموجود نہیں تھا، صرف مخالفت کی بنا پر ملوث کیا گیا۔فاضل بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹس میں تضاد کی بنا پر ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردی۔

مزید : صفحہ آخر