بی زیڈ یو ملتان کے وائس چانسلر کو ہٹانے کے لئے درخواست پرحکومت کو نوٹس

بی زیڈ یو ملتان کے وائس چانسلر کو ہٹانے کے لئے درخواست پرحکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار حافظ طلعت محمود کے وکیل زبد الحسن نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کیا۔تعینات کئے جانے والے وائس چانسلر تعلیم اورتجربے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میرٹ پر تعینات نہ ہونے والے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کرے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...