مغوی طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے غیرتسلی بخش جواب پر سی سی پی اوطلب

مغوی طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے غیرتسلی بخش جواب پر سی سی پی اوطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے ایس ایچ اورگارڈن ٹاؤن کے بروقت پیش نہ ہونے اورعدالت میں مغوی طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے غیرتسلی بخش جواب دینے پرآج27جنوری کوسی سی پی اوامین وینس کو طلب کرلیاہے۔جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے پروفیسرمحمد صدیق کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پولیس اس کی بیٹی کو بازیاب نہیں کررہی۔ عدالت نے اس کیس میں ایس ایچ اوگارڈن ٹاون کو طلب کررکھاتھا لیکن ایچ ایس او گارڈن ٹاون سب انسپکٹردیس محمد بروقت پیش نہ ہوا، لیٹ پیش ہونے پرعدالت نے اس سے مغوی لڑکی کی بازیابی کے لئے استفسارکیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پرعدالت نے سی سی پی او امین وینس کوطلب کرلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -