پنجاب بار کونسل کے2اہم عہدوں پر 28 جنوری کوالیکشن کرانے کا فیصلہ

پنجاب بار کونسل کے2اہم عہدوں پر 28 جنوری کوالیکشن کرانے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار )پنجاب بار کونسل کے2اہم عہدوں وائس چیئرمین اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے28جنوری کوالیکشن کرانے کا فیصلہ ،عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈیٹ گروپ اورحامد خان کے پروفیشنل گروپ میں مقابلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق دونوں عہدوں پر ووٹنگ کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔وائس چئیرمین پنجاب بار اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں کے انتخاب کے لئے 28جنوری کوپنجاب بارکونسل کا جنرل ہاؤس اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان چیئرمین پنجاب بار کونسل کی حیثیت سے پریذائڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔وائس چیئرمین اور چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب ایک سال کے لئے کیا جائے گا۔وائس چیئرمین چودھری محمد حسین اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ممتاز مصطفیٰ کی مدت پوری ہونے پر الیکشن ہورہے ہیں۔پنجاب بار کونسل میں پولنگ کا وقت 11سے 4بجے تک مقررکیا گیاہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے 75 ممبران پنجاب بار رائے حق دہی استعمال کریں گے۔پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین اورچیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی کے ان دواہم عہدوں کے لئیعاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈیٹ گروپ اورحامد خان کے پروفیشنل گروپ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔دونوں گروپوں کے وکلائرہنماؤں نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے جوڑ توڑ شروع کردیاہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...