دینہ،ڈاکوسونے کے بیوپاری سے 18 لاکھ مالیت کے ہیرے چھین کرفرار

دینہ،ڈاکوسونے کے بیوپاری سے 18 لاکھ مالیت کے ہیرے چھین کرفرار

دینہ ( تحصیل رپورٹر ) دینہ میں سونے کے بیوپاری سے گن پوئنٹ پر 18لاکھ کے نگینے اور ڈائمنڈ لوٹ لئے گئے بیوپاری کو پولیس نے فٹ بال بنا دیا رات بھر کبھی تھانہ منگلا اور کبھی تھانہ دینہ کے چکر لگواتے رہے اور کسی نے بھی درخواست وصول نہ کی ۔تفصیلات کے مطابق امیر علی سکنہ راجہ کالونی شاہ کوٹ نے اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ رات ساڑھے 11بجے دینہ کے قریب چک اکا کے مقام پر شنواری ہوٹل میں کھانہ کھانے کے بعد دینہ آنے کے انتظار میں تھا کہ اسی دوران ایک سفید رنگ کا کیری ڈبہ جوکہ ساتھ والے ہوٹل پر رکا تھا اس سے ہم نے دینہ کے لئے لفٹ مانگی جس پر کیری ڈبہ میں سوار شخص نے مجھے اور میرے پوتے سلیمان کو اپنی کیری ڈبہ میں سوار کر لیا دینہ چوک کے قریب اس نے کیری ڈبہ نہ روکا بلکہ پسٹل نکال کر میری کنپٹی پر رکھ دیا پیچھے بیٹھی ایک عوارت نے میرے پوتے پر پسٹل تان لی ا ور ڈومیلی موڑ پر کیری ڈبہ سائیڈ پر کر کے انہوں ں نے میرا بریف کیس جس میں ڈائمنڈ اور نگینے قیمتی چاندی کی انگوٹھیا ں مبلغ 19پزار روپے نقد موبائل فون اور دیگر کاغذات چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ امیر علی نے بتایا کے رات بھر میں کبھی تھانہ منگلا کبھی تھانہ دینہ اور سٹی چوکی دینہ کے چکر لگا رہا ہوں ابھی تک میری کسی نے درخواست تک وصول نہیں کی ۔

مزید : صفحہ آخر