قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سے ملاقات

قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی معاون خصوصی ڈاکٹر آصف ...

اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ملک ذوالفقار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے انہیں یقین دلایا کہ انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے اور آزاد کشمیر کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ خطہ بنانے میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...