پاکستان اور ترکی کے ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا 12 واں اجلاس دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکی کے ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا 12 واں اجلاس دو طرفہ دفاعی تعاون پر ...

راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان اور ترکی کے ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا 12 واں اجلاس ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان اور ترکی کے ملٹری ڈائیلاگ گروپ کے 12 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) تنویر الحسن نے کی جبکہ جنرل امیت دندر نے ترکی کے وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر