آئی جی پنجاب کو پولیس اہلکاروں کو شہید قرار دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت

آئی جی پنجاب کو پولیس اہلکاروں کو شہید قرار دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کوپولیس اہلکاروں کوشہیدقراردینے کی پالیسی پرنظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے 3ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس شجاعت علی خان نے یہ حکم روبینہ کوثر کی درخواست پر جاری کیا۔عدالتی حکم پرڈی آئی جی ویلفیئرمحمد وسیم خان اوراے آئی جی لیگل کامران عادل عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس افسران سے استفسارکہ دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کو شہید قرارکیوں نہیں دیا جارہا۔پولیس افسران نے عدالت کو بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شہید قراردیا جاتا ہے۔ پولیس رولز کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شہید کے زمرے میں نہیں آتے ، عدالت نے استفسارکیا کہ اگرکوئی ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلے اورجاتے ہوئے جاں بحق ہوجائے تو اسے کس کیٹیگری میں شمارکیا جائے گا، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ شہید کے رتبے کا اجراللہ تعالی جانتا ہے۔ درخواست گزارخاتون نے عدالت میں موقف اختیارکرکررکھا ہے کہ 26مارچ 2016ء کو فیصل آباد شیخوپورہ روڈ پر درخواست گزار کا خاوند کانسٹیبل شہباز دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوگیا تھا لیکن محکمہ پولیس کی جانب سے شہباز کوشہید نہیں قراردیاجارہا۔

مزید : صفحہ آخر