سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی کی تحقیقات کرنے کا اعلان

سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی کی تحقیقات کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ہاتھا پائی کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج کا دن افسوسناک اور تکلیف دہ ہے آج ایوان میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ واقعے کی ویڈیو منگوالی ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیق کی جائے گی اور دیکھیں گے کہ کیا حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز، حکومت اور اپوزیشن سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا ااجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔

مزید : صفحہ اول