پی ٹی آئی سیاسی کچرا ہے، گولی اور گالی کی سیاست نہیں چل سکتی،خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی سیاسی کچرا ہے، گولی اور گالی کی سیاست نہیں چل سکتی،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کچرا ہے جس کو کوئی منہ نہیں لگاتا،اسی پارٹی کے ارکان نے اسمبلی میں ہنگامہ کیا،پاکستان میں گولی اور گالی کی سیاست نہیں چل سکتی،تحریک انصاف نے ایوان کی توہین کی ہے اور اپنی نام نہاد استحقاق کی آڑ میں پورے استحقاق کو بے نقاب کر دیا ، اس طوفان بدتمیزی کا محاسبہ ہونا چاہیے اور جو بھی ذمہ داران ہے قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے ، ہم سے بڑے سرکش اور سرپھرے لوگ کوئی نہیں ہو سکتے ۔نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتہائی جارحانہ رویہ اخیتار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بتانا پڑے گا کہ اس نے کتنی اور عدالتیں لگانی ہیں؟ اس طوفان بدتمیزی کا محاسبہ ہونا چاہیے اور جو بھی ذمہ داران ہے قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے، تحریک انصاف نے اس ایوان کی توہین کی ہے اور اپنی نام نہاد استحقاق کی آڑ میں پورے استحقاق کو بے نقاب کر دیا ہے ،تحریک انصاف کی اس گالم گلوچ کو بے نقاب ہونا چاہیے تا کہ اس قسم کی حرکت نہ ہو سکے، یہ عزت کرنے کی جگہ ہے یہاں بدتمیزی کے کلچر کو فروغ نہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر شاید ان کی پارٹی کا پریشر ہے ، پی ٹی آئی سیاسی کچرا ہے جس کو کوئی منہ نہیں لگاتا،پاکستان میں گولی اور گالی کی سیاست نہیں چل سکتی ، عمران خان کا ٹولہ مسلسل جمہوریت کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے ،پہلے بھی یہ لوگ ڈنڈوں ، سوٹوں اور میخوں سے لیس ہو کر اسلام آباد کو بند کرنے نکلے تھے، پارلیمینٹ کے جنگلے کو توڑا گیا ، گندے کپڑے لٹکائے گئے ، ججز کے راستے بند کیے گئے اورپارلیمینٹ کو اجتماعی گالیاں دی گئیں ، پاکستان تحریک انصاف والوں نے گالیاں بھی دیں اور بے شرموں کی طرح دوبارہ آکر بیٹھ گئے ، یہ کس قسم کے لوگ ہیں ؟۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت ہر قسم کے شرعی عیب میں ملوث ہے ، انہیں شرم نہیں آتی اور لوگوں پر تبرا کرتے ہیں، عمران خان کی زبان زمین پر لگ گئی ہے، ہم ڈنکے کی چوٹ پر سپریم کورٹ گئے ہیں اور بْرے کو بْرے کے گھر پر چھوڑ کر آئیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف نے ہرگز اس ایوان کا تقدس پامال نہیں کیا بلکہ شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے احتجاج نے ایوان کے اس تقدس کو مجروح کیا ہے ، ہم سے بڑے سرکش اور سرپھرے لوگ کوئی نہیں ہو سکتے ، وزارتیں تاریخ کے کوڑے دان میں گم ہو جاتی ہیں مگر جدوجہد ہمیشہ زندہ رہتی ہے تحریک انصاف نے ایسی غلیظ گالیاں متعارف کروائی ہیں کہ انہیں بتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ان کی اوقات کو قوم کے سامنے لایا جائے، ہم نے بڑی مشکل سے اپنے ساتھیوں کو اپنے قابو میں رکھا ، جواب دینا مشکل نہ تھا مگر یہ برداشت اور دلیل کی جگہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حالت وہی ہے کھسیانی بلی کھمبا نوچے، جس نے ایوان کے تقدس کو پامال کیا وہ پی ٹی آئی کے اراکین تھے عمران خان کا نیا پاکستان اگر دیکھنا ہے تو سوشل میڈیا پر دیکھیں ،اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین ڈیسکوں کے اوپر چڑھے ہوئے تھے، شاہ محمود کے اشاروں پر ان کے ساتھیوں نے ہلڑبازی شروع کی ، شاہ محمود قریشی نے تقریر کے آخر میں ہاتھوں سے اشارے کیے،ہم نے شاہ محمود کی تقریر بڑے تحمل سے سنی ،شاہ محمود قریشی کی تقریر اشتعال انگیز تھی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...