مسلم لیگ ن کے اراکین نے گالیاں دیں میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا، شہریار آفریدی

مسلم لیگ ن کے اراکین نے گالیاں دیں میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا، شہریار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا ،ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کو شاہد خاقان عباسی اور دیگر حکومتی اراکین نے دھکے دیئے ، جبکہ شاہد خاقان سمیت دیگر حکومتی اراکین اسمبلی نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ۔ان کاکہناتھا کہ میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا ،مجھے کسی سیکیورٹی گارڈ نے ہاتھ نہیں لگایا بلکہ کسی بزدل نے پیچھے سے ہاتھ ماراہے ،حکومتی اراکین نے جوکچھ کیاہے اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں،حکومتی ارکان کی غلط فہمی ہے،ایسے ڈرانہیں سکتے، مہذب پارلیمنٹ میں اپوزیشن اپناموقف پیش کرتی ہے، ہم سپیکرکوکہہ رہے تھے سب کوبولنے کاموقع ملنا چاہیے ۔

مزید :

صفحہ اول -