پرویز خٹک کی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا عہدہ نہ ملنے پر پارٹی اجلاسوں کے بائیکاٹ کی دھمکی

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا عہدہ نہ ملنے پر پارٹی اجلاسوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں میں پارٹی عہدوں پر پھوٹ پڑ گئی ، پارٹی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کیلئے پارٹی کی مرکزی صدارت مانگ لی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا پارٹی اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران پارٹی عہدوں کی تقسیم پر جنگ شروع ہوگئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کیلئے مرکزی صدارت کا عہدہ مانگ لیا اور ساتھ ہی دھمکی بھی دی کہ عہدہ نہ ملا تو پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کروں گا۔پرویز خٹک نے وائس چیئرمین اور سیکرٹری کا عہدہ پنجاب کے پاس ہونے پر اعتراض کیا۔

مزید :

صفحہ اول -