، میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول چیف نے نوکری چھوڑ دی

، میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے نوکری چھوڑ دی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ’’بلومبرگ‘‘کے مطابق امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کے بارڈر کے ساتھ دیوار بنانے کے اعلان کے بعد نوکری چھوڑدی دی ہے،ابھی تک واضح نہیں کہ مورگن سے عہدہ چھڑایا گیا یا وہ خودمستعفی ہوئے،بارڈرپٹرول ایجنسی میکسیکواورکینیڈاکیساتھ امریکی سرحد کی نگران ہے۔مورگن کو اس پوسٹ پر جون میں تعینات کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری اکتوبر 2016ء4 میں سنبھالی تھی، 7ماہ بعد ہی اس عہدے کو چھوڑ نے کی خبر آگئی ہے،ایک سابق ایف بی آئی اہلکار کے مطابق امریکی بارڈر پر 20000ایف بی اہلکار جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔واضح رہے رہے کہ ایک حکم نامے میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...