صدارتی انتخابات لڑنے کا نہیں سوچا

صدارتی انتخابات لڑنے کا نہیں سوچا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے معروف ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے واضح کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے زکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کی پوری توجہ فیس بک ہماری کمیونٹی بنانے پر مرکوز ہے اور وہ چین زکربرگ منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کی تمام ریاستوں کا دورہ کرنا ایک چیلنچ ہے اور وہ ہر ریاست میں جا کر وہاں کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد سے ہی ان کے بارے میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق قیاس ا?رائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ تاہم مارک زکربرگ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکا کے صدارتی انتخابات لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ بتاتے چلیں کہ اس وقت مارک زکر برگ کی عمر 32 سال ہے اور 2020ء4 میں وہ صدارتی انتخابات لڑنے کے اہل ہو جائیں گے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...