وزیر اعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلےاپنے گریبان میں جھانکیں : شہباز شریف

وزیر اعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلےاپنے گریبان میں جھانکیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 الاہور)سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت اورترکی کی معروف توانائی کی کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے مابین قائداعظم سولرپارک بہاولپور میں100میگاواٹ کے سولرپاور پلانٹ لگانے کے معاہد ے پر دستخط کی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری توانائی اسدالرحمان گیلانی جبکہ ترک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمریونگل نے معاہدے پر دستخط کیے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترک کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکوقائداعظم سولر پارک بہاولپورمیں اراضی ایوارڈ کی دستاویزات کا سرٹیفکیٹ بھی دیا۔معاہدے کی روسے ترکی کی کمپنی قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100 میگاواٹ کاشمسی توانائی کا منصوبہ لگائے گی اوریہ منصوبہ 6ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔6سینٹ فی یونٹ کے ٹیرف سے لگنے والے اس منصوبے سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چوہدری شیر علی، ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینزاورترک وفد کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اورترک کمپنی کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئندہے اوراس معاہدے کے تحت پنجاب حکومت اور ترک کمپنی باہمی اشتراک سے 100میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگارہے ہیں۔ذورلو انرجی ترکی کی توانائی کی معروف کمپنی ہے اوراسے توانائی کے شعبے میں بڑی مہارت حاصل ہے ۔ہم ترک کمپنی کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ توانائی بحران کے باعث پاکستان کی معیشت متاثر ہورہی ہے اورہم پاکستان کی ہر طرح مدد کیلئے تیار ہیں اوراس ضمن میں ترکی کی کمپنیاں پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں گی اور ان کے دورہ کے فوراً بعدترکی کی کمپنی قائداعظم سولر پاورپارک میں سرمایہ کاری کررہی ہے اوراس ضمن میں آج معاہدہ طے پاگیا ہے اوریہ کمپنی مزید سرمایہ کاری کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پہلے ہی یہاں 100 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا ہے جس سے بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے مابین دوستی اوربھائی چارے کا رشتہ صدیوں سے موجود تھا تاہم اس رشتے کو معاشی تعلقات میں بدلنے کیلئے حقیقی کاوشیں وزیراعظم محمد نواشریف اور ترکی کے صدررجب طیب اردوان کے دورحکومت میں کی گئی ہیں اوریہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے باہمی تعلق کی تاریخ کا آج ایک اور شاندار دن ہے جب ترکی کی کمپنی اورپنجاب حکومت کے مابین100میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا معاہدہ طے پایا ہے اورتحریری طورپر اتفاق کیاگیا ہے کہ یہ منصوبہ6ماہ میں مکمل ہوگاتاہم میں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کو 4ماہ میں مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دھرنوں اوررکاوٹوں کے باوجود قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں ملک کی تاریخ کا پہلا100میگاواٹ کاشمسی توانائی کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ۔نیپرا کاسولرکاٹیرف اس وقت 17سینٹ فی یونٹ تھااورہمارے اس منصوبے نے نیپرا کو ٹیرف14سینٹ پر لانے پر مجبور کیا۔ اب ترکی کی کمپنی کے اشتراک سے 100میگاواٹ کا سولر پاورپلانٹ6سینٹ فی یونٹ کے ٹیرف پر لگ رہا ہے جبکہ اس وقت اس کا نیپرا کا ٹیرف 10.8سینٹ ہے۔ لگتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -