حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوگئے : انوار الحق کاکڑ

حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوگئے : انوار ...

 لاہور (خبرنگارخصوصی )بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ بلو چستا ن میں صرف بھا رت نہیں بلکہ اور بھی بہت سارے عنا صر دہشت گردی کرنے میں ملو ث ہیں لیکن اب حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوگئے ہیں،حکومت تعلیم ،صحت اور امن و امان کی صورتحال کوبہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے،سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی کا نیا دورشروع ہوگاجس سے بلوچی عوام میں ترقی کے جذبات فروع پا رہے ہیں اور شدت پسند عناصرتیزی سے واپس آکر عام شہریوں کی طرح زندگی گزارناشروع ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جبکہ اس مو قع پر پریس کلب کے نائب صدر زاہدگوگی ،سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت، خزانچی شیرازحسنات، سینئرصحافی نعیم مصطفی ممبرگورننگ باڈی قاسم رضا،سالک نواز، ناصر غنی ودیگربھی موجودتھے۔ترجمان انوارالحق کاکڑ نے میڈیاکو بتایاکہ بلوچستان کے عوام میں تیزی سے شعور بیدار ہورہاہے،بلوچستان کی حکومت کے عوامی رابطے کی مہم کے تحت بلوچی طلباء ملک کے دیگر شہروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں کے بچے بلوچستان میں زیور تعلیم آراستہ ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں پاکستانیت فروغ پار ہی ہے اب قومی پرچم جلانے کے بجائے بلوچ عوام اپنے گھروں اور بازاروں کی سڑکوں پرپاکستانی جھنڈاپینٹ کرواتے ہیں ۔پاکستان ہے تو ہم ہیں میں اسی لیے پنجاب کے دورے پر آیاہوں کہ یہاں اہل بلوچستان کاپیغام آپ تک پہنچاوں ۔سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ہم اس حوالے سے اپنا بھرپورکرداراداکررہے ہیں ۔انوارکاکرکاکہناتھاکہ بلوچستان میں صرف انڈیاہی حالات خراب کرنے میں ملوث نہیں بلکہ دیگرعناصربھی دہشت گردی کے فروغ میں پیش پیش رہے ہیں جس کا حکومت کوادراک ہے اور اسی بنیادپر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں جس سے اب صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہترہوگئی ہے اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ حاصل ہورہاہے۔ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور مکمل امن تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انھوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صحافیوں کودورہ بلوچستان کی دعوت بھی دی۔پروگرام کے آخرمیں معزز مہمان کو کلب کی جانب سے پھول اور یادگاری شیلڈپیش کی گئی۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...