ڈاکٹر عامر لیاقت پر پابندی کے باوجود پروگرام کرنے پر بول ٹی وی کی نشریات بند، مقدمہ درج

ڈاکٹر عامر لیاقت پر پابندی کے باوجود پروگرام کرنے پر بول ٹی وی کی نشریات بند، ...

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام نشر کیے جانے پر مختلف علاقوں میں بول ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ بول ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا نشریات معطل کرنے پر صرف ملازمین ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام احتجاج کریں گے اور ہم گلی گلی میں پروگرام کریں گے،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر پابندی عائد کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بول نیوز پر نشر ہونے والے عامر لیاقت حسین کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر یہ پابندی پیمرا(ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت عائد کی گئی ہے۔پیمرا کے مطابق اگر نیوز چینل اس فیصلے کا اطلاق نہیں کرتا تو چینل کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔پیمرا اعلامیے کے مطابق مذکورہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا گیا ہے، اس عرصہ میں عامر لیاقت نے پیمرا الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی۔بول نیوز کو جاری حکم نامہ کے مطابق عامر لیاقت بول نیوز کے کسی پروگرام(نئے یا نشرِ مکرر)میں بطور میزبان ،مہمان ، تبصرہ نگار، رپورٹر ، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا وڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کر سکیں گے نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم ، آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے اگر بول نیوز نے پیمرا کی ہدایات پر فوری عمل نہیں کیا اور اس پر عامر لیاقت یا اس کاپروگرام’’ ایسے نہیں چلے گا‘‘ نشر ہوا تو اس کی نشریات فوری طور پر معطل کر دی جائیں گی۔پریس ریلیز کے مطابق عامر لیاقت کو کسی بھی دوسرے ٹی وی چینل پر نفرت انگیز مواد کا پرچار کرنے یا کسی شخص کو کافر ،غدار ،توہین رسالت یا توہین مذہب کا مرتکب قرار دینے کی اجازت نہیں کیونکہ پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق اس طرح کے حساس معاملات پر فیصلے کا اختیار صرف پارلیمنٹ یااعلی عدلیہ کے پاس ہے۔ دریں اثنامذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں بول نیوز کے اینکر عامرلیاقت اورچینل انتظامیہ کیخلاف تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں بول نیوز کیاینکر عامرلیاقت اورچینل انتظامیہ کیخلاف تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ انسداددہشت گردی ایکٹ،تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے،مقدمے کے مدعی جبران ناصر ایڈووکیٹ نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے ٹی وی شو(ایسے نہیں چلے گا) میں نفرت پر مبنی اشتعال انگیز باتیں کیں،توہین مذہب اور غداری کے بے بنیاد الزامات لوگوں پر لگائے ہیں۔۔ عامر لیاقت

مزید : صفحہ اول