مفتاح اسماعیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

مفتاح اسماعیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سعید چودھری )وفاقی حکومت نے مفتاح اسماعیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ 11جنوری کو گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی وفات کے بعد حکومت نے اس عہدہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا ۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں مسلم لیگی راہنماؤں سے بھی مشاورت کی جس کے بعد مفتاح اسماعیل کا نام اس عہدہ کے لئے فائنل کرلیا گیاہے ۔اس سلسلے میں وزیراعظم کی ایڈوائس اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد کسی وقت بھی ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکتا ہے ۔مفتاح اسماعیل اس وقت وزیراعظم کے خصوصی معاون کے طور پر کام کررہے ہیں ،وہ چیئر مین بورڈآ ف انوسٹمنٹ بھی ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -