جنرل (ر) راحیل شریف کو قوانین کے تحت زمین الاٹ کی گئی،آئی ایس پی آر

جنرل (ر) راحیل شریف کو قوانین کے تحت زمین الاٹ کی گئی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسروں اور جوانوں کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ پر کئی روز سے بحث جاری ہے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کی الاٹمنٹس آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہیں۔ الاٹمنٹ کے معاملے پر آئینی اداروں کے درمیان غلط فہمی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے فوجی افسروں اور جوانوں کو یہ الاٹمنٹ آئینی شق کے تحت کی جاتی ہے، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بھی سرکاری اور فوجی قوانین کے تحت زمین الاٹ کی گئی تاہم فوج کو بدنام کرنے کیلئے زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر بحث کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول