ملک بھر میں بارش ، برف باری کا سلسلہ جاری ، 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارش ، برف باری کا سلسلہ جاری ، 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

 لاہور،اسلام آباد ،کوئٹہ، ملتان (آئی این پی )اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا ، پنجاب،کشمیر ، سندھ اورکوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعرات کو تیسرے روز بھی جاری رہا ، کوئٹہ میں نوا کلی کے علاقے میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے اور ملتان میں کرنٹ لگنے سے 4خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے،بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ اور نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات جبکہ سندھ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کوٹلی 54، راولاکوٹ44، مظفرآباد30، گڑھی دوپٹہ23، دیر44، لوئر دیر40، بالاکوٹ34، چراٹ33، چترال31، سیدوشریف30، پٹن27، پاراچنار25، کاکول، دروش23، میرکھانی22، پشاور (ائیرپورٹ29، سٹی22)، کوہاٹ14، بنوں10، ڈی آئی خان02، مری34، لاہور (ائیرپورٹ33، سٹی16، پنجاب یونیورسٹی14)، سیالکوٹ(کینٹ32، ائیرپورٹ23)، گوجرانوالہ29، گجرات23، راولپنڈی (چکلالہ20، شمس آباد13)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ19، گولڑہ15،سید پور13، بوکڑہ13)، قصور14، جہلم13، بہاولنگر12، منگلا11، فیصل آباد10، منڈی بہاؤالدین08، رحیم یار خان04، خانپور03، کوٹ ادو، ساہیوال، سرگودھا02، کراچی (نورتھ04، ناظم آباد04، لانڈھی04، فیصل بیس04، ائیرپورٹ03، گلستانِ جوہر03)، مٹھی03، حیدرآباد02، شہید بینظیر آباد01، استور08، چلاس05، گوپس04، گلگت 03، بونجی، بگروٹ01، ژوب05، کوئٹہ (سمنگلی)04، بارکھان01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام20، مالم جبہ18، چترال03، دروش03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن)، فاٹا اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان، جنوبی/وسطی پنجاب (ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان بہاولپور ڈویژن) اور زیریں خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ مری، گلیات، وادی نیلم، راولاکوٹ، کالام، مالم جبہ، شانگلہ، ناران، کاغان، سکردو، استور، چترال اور دروش میں وقفے وقفے سے برفباری کا امکان۔ مسلسل بارش کے باعث کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ مالم جبہ، پاراچنار منفی 07، سکردو منفی05، دروش منفی 03، گوپس، کالام میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف ملتان میں کرنٹ لگنے سے بچی دم توڑ گئی۔

مزید : صفحہ اول