کراچی: کورنگی میں لڑکی کے بھائی نے نوجوان کو زندہ جلادیا

کراچی: کورنگی میں لڑکی کے بھائی نے نوجوان کو زندہ جلادیا

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں لڑکی کے بھائی نے نوجوان کو زندہ جلادیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی فیاض نے ساتھی ناصر لمبا کے ساتھ ملکرآگ لگائی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔کورنگی زمان ٹاون میں ایک ہفتے قبل دو ملزمان نے نوجوان شفیع کو آگ لگادی تھی، شفیع کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق شفیع نے مرنے سے قبل اپنے بیان میں فیاض اور ناصر کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ مقتول شفیع کا موقف تھا کہ وہ فیاض کی بہن کو پسند کرتا تھا جس کی سزا میں اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول