کراچی ، کسٹم کے عالمی دن پر 90کروڑ عدالت کی منشیات نذر آتش

کراچی ، کسٹم کے عالمی دن پر 90کروڑ عدالت کی منشیات نذر آتش

کراچی (کرائم رپورٹر) کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کسٹم کے تحت کسٹم کالونی ماڑی پور میں 90کروڑ سے زائد کی شراب ، منشیات و دیگر اشیاء نذر آتش۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کسٹم کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر پاکستان کسٹم کے تحت کسٹم کالونی ماڑی پور میں کسٹم کے اعلیٰ حکام نے 85ہزار بوتلیں اعلیٰ کوالٹی شراب ایک کالاکھ 47ہزار بیئرز کی بوتلیں ڈھائی ٹن چرس 5کلو ہیروئن اور غیر قانونی طور پر برآمد کی گئی میڈیسن گٹکے مین پوری سمیت میک اپ کا سامان نذر آتش کیا ۔ چیف کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ محمد زاہد کھوکھر، کلکٹر ایم ایم سی سی پروینٹو کراچی ڈاکٹر سیف الدین جونیجو ، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کراچی (ASO) فیروز عالم جونیجو سپر ٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس (ASO)حاجی محمد اسلم، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم گوادر کلیم اللہ سپرٹنڈنٹ کسٹم گوادر محمد سلیم کھوکھر ، سعودی عرب کے نائب قونصل جنرل ، رینجرز کے اعلیٰ افسران اور دیگر نے منشیات کو آگ لگائی، محمد زاہد کھوکھر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم کا عالمی دن منانے کا مقصد ہر قسم کی غیر قانونی اشیاء پاکستان سے دیگر ممالک کو درآمدگی اور برآمدگی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنا ہے پاکستان کسٹم اپنے فرائض سے عہدہ برآن ہونے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ انہوں نے کسٹم انٹیلی جنس کراچی اور گوادر(ASO)کو سراہا اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر منشیات کے مذموم کاروبار سے پاکستان کی نئی نسل کو تبا ہ کرنے کے درپے ہیں ہماری یہ تجویز ہے کہ ایف بی آر سماجی دشمنوں کیخلاف نئی پالیسیاں ترتیب دیکر اس پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ فیروز عالم جونیجو نے بتایا کہ قانون دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کو سخت پالیسیاں بنانی ہونگی اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا انہوں نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس نے گذشتہ سال پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ سمندر میں اسمگلروں کیخلاف متعدد کامیاب کاروائیاں کر کے ڈیڑھ درجن سے زائد اسمگلروں کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا اس کے علاوہ بھی کئی کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں جبکہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ غیر قانونی اسپیئر پارٹس کپڑے سمیت تمام اشیاء کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...