قومی اسمبلی کا رواں 39 واں سیشن 7 فروری تک جاری رہے گا

قومی اسمبلی کا رواں 39 واں سیشن 7 فروری تک جاری رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا رواں 39 واں سیشن 7 فروری تک جاری (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
رہے گا ‘ دوران سیشن مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے حوالے سے مشترکہ قرار داد منظور کی جائے گی ‘ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی یہ قرارداد 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے ضمن میں لائی جائے گی ‘ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے شیڈول پر اتفاق رائے طے پاگیا۔ جمعرات کو ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس کے بارے میں جاری بیان کے مطابق رواں سیشن میں قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کو زیر غور لایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 39 ویں سیشن کو 7 فروری تک جاری رکھا جائے گا۔ وقفہ سوالات قانون سازی دیگر بزنس کے حوالے سے معمول کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اہم عوامی ایشوز کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) ‘ پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف ‘ جماعت اسلامی ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) ‘ عوامی نیشنل پارٹی ‘ ایم کیو ایم ‘ مسلم لیگ(ق) و دیگر جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 39 ویں سیشن میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے متفقہ قرار داد لائی جائے گی تمام پارلیمانی جماعتیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے دیرینہ قومی موقف کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی