سعید الزماں صدیقی کے فیصلے رہنمائی کرتے رہیں گے، چیف جسٹس پاکستان

سعید الزماں صدیقی کے فیصلے رہنمائی کرتے رہیں گے، چیف جسٹس پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ماہر قانون دان اور سچے پاکستانی تھے ، ان کے انتقال سے مجھ سمیت قانون کے ہر ایک طالب علم کو گہرا صدمہ پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا خلاء پُر ہونے میں شاید صدیاں لگ جائیں لیکن ان کی خدمات ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے ہم ایک اچھے قانون دان سے محروم ہو چکے ہیں لیکن ان کے فیصلے ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی سربلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی پاکستان کا اثاثہ تھے ان کی کمی ہمیشہ رہے گی لیکن ان کے فیصلے مجھ سمیت قانون کے ہر ایک طالب علم کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول