گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی ،2 دہشتگرد ہلاک

گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی ،2 دہشتگرد ہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی کے دوران مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔رینجرز کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم رینجرز کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول