سانحہ 12مئی کیس ،مفرو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سانحہ 12مئی کیس ،مفرو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12مئی کے3مقدمات میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں سانحہ12مئی کے3مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عدالت نے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد سمیت52 مفرورملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کوگرفتارکرکے11فروری کوپیش کیاجائے۔بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ میئر کراچی تینوں مقدمات میں ضمانت پرہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول