سندھ اسمبلی: پیمنٹ آف ویجز بل 2015پر مزید غورموخر

سندھ اسمبلی: پیمنٹ آف ویجز بل 2015پر مزید غورموخر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو سندھ پیمنٹ آف ویجز بل 2015 ، سندھ بل نمبر 34 آف 2015 پر غورو خوض کیا گیا اور بل کی سب کلاس ٹو کو بطور ترمیم شدہ منظور کرنے کے بعد اس پر مزید غور پیر تک موخر کر دیا گیا تاکہ بل پر ایوان میں تمام ارکان تفصیلی اظہار خیال کر سکیں اور انہیں مناسب ترامیم پیش کرنے کا موقع مل سکے ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہم ایوان میں ڈوپلیکیٹ بل منظور نہیں کرانا چاہتے کہ ہم اسے کاپی کرکے ایوان میں لے آئیں اور اس کی منظوری حاصل کر لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب یہ بل منظور کیا گیا تو اس وقت کے قانونی تقاضے اور تھے اور بل میں کچھ ایسی چیزیں بھی شامل ہیں ، جو صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں ۔ انہوں نے قائم مقام اسپیکر سے کہا کہ بل کی سب کلاس ٹو کو منظور کرنے کے بعد اس پر مزید غور پیر تک موخر کر دیا جائے ۔ ایوان نے نثار کھوڑو کی اس تجویز کی منظوری دے دی ۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد بل میں ایک ترمیم پیش کرنا چاہتے تھے ، جسے ایوان نے منظور نہیں کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...