بونیر ،بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ،شاہراہ کڑا کڑ بند

بونیر ،بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ،شاہراہ کڑا کڑ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،اہم شاہراہ کڑاکڑ کو سلائیڈنگ کی وجہ سے شام چھ بجے سے صبح سات بجے تک ٹریفک کے لئے بند کرنے کی احکامات جاری ،امنور میں مکان گرگیا جبکہ کڑاکڑ میں سلائنڈنگ کی زد میں اکر دو گاڑی کو نقصان دو افراد شدید زحمی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے ضلع کے اہم شاہراہ کو نقصانات پہنچے ،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ،کچے مکانات ٹپکنے لگے ۔جبکہ ڈپٹی کمشنر بونیر نے اہم شاہراہ کڑاکڑ کو شام چھ بجے سے صبح سات بجے تک ٹریفک کے لئے بند کرنے کی احکامات جاری کئے ۔تاہم ایمر جنسی کی صورت میں گاڑی کو جانے کی اجازت ہو گی ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کڑاکڑ ٹاپ میں سلائیڈنگ کی وجہ سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے جبکہ دو افراد کی شدید زحمی ہو نے کی اطلاعات ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بھاری مشینری پحتون خواہ خیبر ہائی اتھارٹی کی نگرانی میں کڑاکڑ پہنچاکر امدادی کاروئیاں شروع کی ہے ۔