سوات میں گیس بحران ،ایم پی اے نے معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھا لیا

سوات میں گیس بحران ،ایم پی اے نے معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مینگورہ (بیورورپورٹ)سوات میں سوئی گیس بحران کے حوالے سے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے صوبائی اسمبلی فلور پر معاملہ اُٹھا لیا گیس کے بحرانی صورتحال پر چیئرمین ڈیڈک نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شدید سردی میں سوئی گیس کی نایابی کو سراسر زیادتی و نا انصافی قرار دیدیا سپیکر کی طرف سے محکمہ سوئی گیس کے ذمہ داروں کو طلب کرنے اورمسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی ،گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے صوبائی اسمبلی سیشن کے دوران سوات میں سوئی گیس بحران، لوڈشیڈنگ اورکم پریشر کا مسئلہ اسمبلی فلور پراٹھاکر ایوان کو عوامی تشویش سے آگاہ کردیا، ایم پی اے فضل حکیم نے مؤقف اختیارکیاکہ شدید سردی میں مینگورہ اورگردونواح کے لوگوں کو سوئی گیس بحران کاسامناہے۔ جس کیوجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کاآخری میٹرمیرے حلقہ میں لگاہواہے، جس کو چیک کرکے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ سوئی گیس کاکیاصورتحال ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نکالاجائے جس پر سپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس کے ذمہ داروں کو طلب کرکے ان کو مسئلہ حل کرنے کہہ دوں گا۔

Back to C