پشاور ، محکمہ صحت کا غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریوں کیخلاف کارروائی ، 21سیل

پشاور ، محکمہ صحت کا غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریوں کیخلاف کارروائی ، 21سیل

 پشاور( کرائمز رپورٹر )صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر خیبر پختونحوا ہیلتھ کئیر کمیشن نے پشاور میں غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔گزشتہ روز صدر کے علاقہ نوتھیہ اور بورڈ بازار میں قائم غیر قانونی کلینکس کے خلاف کارروائی کر کے درجنوں سیل کرنے کے بعد جمعرات کے روز ہیلتھ کیئر کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے خیبر بازار میں غیر قانونی کلینکس کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 21 کلینکس اور لیبارٹریاں سیل کر دیں جبکہ متعدد کونوٹسز جاری کئے۔ ان کلینکس اور لیبارٹیوں کو صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا۔محکمہ صحت کے حکام نے صوبے میں غیر قانونی کلینکس اور دیگر غیر قانونی طبی مراکز کے خاتمے کو موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی قائم ایسے غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پرجبکہ عنقریب صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسی کارروائیاں باقاعدگی سے عمل میں لائی جائیں گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...