بٹ خیلہ میں منشیات سمگل کرنیوالے ملزمان کو قید کی سزا

بٹ خیلہ میں منشیات سمگل کرنیوالے ملزمان کو قید کی سزا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج /اضافی ضلع قاضی مالاکنڈ افتخارالٰہی کے عدالت نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے والے دوملزمان کوجرم ثابت ہونے پرعمرقیدجبکہ دوملزمان کوعدم ثبوت کے بناء پربری کردیا۔تفصیلات کے مطابق 24جنوری سال2016کوملزمان یوسف ولدپشم ڈرائیورظاہرشاہ ولدلاجبرساکن علی مست چکدرہ حضرت جمال ولدمیاں گل سکنہ اوچ اورمحمدعلی شاہ ولد محمدروزسکنہ شاہ عالم باباتحصیل ادینزئی نے کوچ گاڑی میں چکدرہ سے کراچی 62کلوگرام چرس سمگل کررہاتھاکہ مالاکنڈپھاٹک میں مالاکنڈلیویز فورس کے صوبیدارمیجرگل روزخان اورامیرزمان خان نے دیگراہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے مذکورہ ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ عدالت میں زیرسماعت تھاگزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعدافتخار الٰہی کے عدالت نے جرم ثابت ہونے پریوسف اورظاہرشاہ کوعمرقیدکی سزاسنادی گئی جبکہ حضرت جمال اورمحمدعلی شاہ کوبہ عدم ثبوت کے بناء پربری کردیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...